بھارت کی ایل اوسی پر فائرنگ سے شہری شہید؛ پاک فوج کا بھرپورجواب

0
25

راولپنڈی: 

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شہری کوشہید جب کہ  3 افراد کو زخمی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

بھارت نے ایل اوسی کے رکھ چکری اورخنجرسیکٹرزپربلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارت نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماہنی، تری بند دیہات کوراکٹوں اورمارٹرگولوں سے نشانہ بھی بنایا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوجی نے بھارت کوموثرجواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کونشانہ بنایا اوردشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔